منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت علماءکا اجلاس،آرمی چیف کی شرکت

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمدنواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے حکومت اور مدراس کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے . علماءکرام دہشتگردی اور انتہا پسندانہ ذہنیت کو تبدیل کر نے کےلئے اپنا کر دارادا کریں. قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس میں اصلاحات کےلئے بھی علماءکرام سے تعاون کی درخواست ہے . حکومت اس حوالے سے ان کے تمام خدشات دور کریگی ۔وہ پیر کو یہاں مدارس کی تنظیمات کے قائدین سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان . وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن .آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی وزیر اعظم نے اس موقع پر علماءکرام کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماءکرام کی قدر کرتی ہے ان کا نو جوانوں کی کر دار سازی میں اہم کر دارہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

مزیدپڑھیئے:کافرکہنے پرکارروائی ہوگی

 

۔آج پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے ہمیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے چیلنجوں کا سامنا ہے جنہوںنے پاکستان کو طویل عرصہ سے مفلوج کر رکھا ہے موجودہ حکومت اورفوجی قیادت نے ملکر ملک کو اس لعنت سے چھٹکارا دلانے کاتہیہ کر رکھا ہے اس مقصد کےلئے قومی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے جس پر عملدر آمد جاری ہے اور ہم ملک میں امن . ترقی اور استحکام کے ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔قبل ازیں وزیر داخلہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس سے متعلقہ ایشوز پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور. وزیر مملکت برائے تعلیم

 



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…