اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے تیار کردہ ڈرون طیارے ’براق ‘کا ضرب عضب میں پہلی بار استعمال ،وادی شوال میں پہلے ڈرون حملے میں تین دہشتگردمارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایاکہ مسلح ڈرون براق کو آپریشنل کردیاگیاہے اور جنوبی وزیرستان کے علاقے وادی شوال میں کیے گئے حملے میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں ٹھکانہ تباہ اور تین اہم شدت پسندمارے گئے ہیں عسکری ذرائع نے بتایاکہ براق چلتی ہوئی گاڑی یا چلتے شخص کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔