جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایک روزہ دورے پرآج کابل جائینگے

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ افغان حکومت کو 2 اہم پیغامات بھی دیں گے۔ کابل میںعلاقائی اقتصادی کانفرنس برائے افغانستان آج ہو رہی ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس میں شرکت تو کریں گے ہی لیکن سفارتی ذرائع کہتے ہیں ان کا اہم مقصد افغان صدر اور وزیر خارجہ کو 2 اہم پیغام پہنچانا ہے۔ پہلا پیغام یہ ہے کہ افغان حکومت پاکستان مخالف بیانات فوراً بند کرے۔ دوسرا پیغام یہ کہ افغانستان کی حکومت افغان مسئلے کے حل کے لیےمذاکرات یا طاقت کے استعمال میں سے کوئی ایک راستہ چ±ن لے۔ تاہم پاکستان کا مشورہ یہی ہو گا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں، پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو اب بھی تیار ہے ، طاقت کے استعمال کے اثرات دونوں ممالک پر ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ان پیغامات کے حوالے سے امریکا اور چین کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی مری میں 31 جولائی کو ہونا تھا تاہم افغان حکومت نے ملا عمر کی موت کی خبر جاری کر دی اور یہ مذاکرات التوا کا شکار ہو گئے ، اگر جلد بازی نہ کی جاتی تو نتائج بہت بہتر ہوتے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کی حکومت کے ساتھ بہت اچھی شروعات کوافغانستان کے حکومتی اور سیاسی حلقوں میں موجود فتنہ گروں نے نقصان پہنچایا،این ڈی ایس کا آئی ایس آئی کے ساتھ ایم او یو بھی اب ایک قصہ پارینہ بن چکا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…