اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں اہم فیصلے کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ای سی سی کا یہ اجلاس خریف سیزن کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کا کلیدی فیصلہ کرے گا۔ گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کرے گا تاکہ پاکستان کے عوام کو گدھوں کا گوشت کھلائے جانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو ،
مزید پڑھئے: ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو جیلوں میں بھیجیں گے، ترجمان ایف بی آر
اس کے علاوہ ای سی سی جھل مگسی سے نکلنے والی قدرتی گیس پاور سیکٹر کو سپلائی کرنے کی منظوری دے گا۔اجلاس میں اقتصادی وزارتوں کے انچارج وزرائ وفاقی سیکرٹری اور اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔
مزید پڑھئے:عمران خانہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی حمایت کیلئے میدان میں آ گئے