اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے ترجمان و سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو (پالیسی) شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2015ءکے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر2015ء مقرر ہے اور اس میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی، 30 ستمبر2015ءتک سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں (نان فائیلرز) کیلئے یکم اکتوبر 2015ء سے ودہولڈنگ ٹیکس کے ریٹ موجودہ 0.3 فیصد سے دوبارہ بڑھا کر 0.6 فیصد کر دیئے جائیں گے کیونکہ 30 ستمبر 2015ء تک ہی سیکشن 236۔ پی آف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 11 جولائی 2015ئ کے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 0.3 فیصد کی گئی تھی وہ 30 ستمبر2015ئ تک کیلئے تھی اور جو افراد 30 ستمبر 2015ئ تک سالانہ ا?مدن ٹیکس گوشوارے بمعہ ٹیکس رقم کے جمع نہیں کرائیں گے ان نان فائیلرز کے بینک انسٹرومنٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ 0.6 فیصد بحال کردیا جائے گا۔