اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں 5 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کی سزاو¿ں کی توثیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشتگرد لاہور میں ایڈووکیٹ کے قتل، گڈ اپ کراچی میں پولیس افسران کے قتل، سیالکوٹ میں فرقہ ورانہ قتل، بنوں میں جیل توڑنے ،خیبر ایجنسی میں گرلز اسکول پر حملے کرنے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد قاری امین شاہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، جبکہ مجرم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا ۔