موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پرشہید ہونے والوں کو نہیں بھول سکتا، وزیر اعظم نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے ، ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے ہم بھارتی اشتعال انگیزی کامعاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھائیں گے ۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ،اشتعال انگیزیوں اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی برادری کو آگاہ رکھے ہوئے ہے اور ہم کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے ایل او سی پر جو اشتعال انگیزی کی اس کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں میں جہاں پاکستان کی ترقی کے لئے سوچتا ہوں وہاں کشمیر کی ترقی و خوشحالی بھی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کشمیریوں کے حق میں آواز بند کر تے رہیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر حالیہ دنوں میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہوا ہے جو نہ صرف بیگناہ شہریوں کے لئے بلکہ علاقہ میں امن و استحکام کے لئے بھی خطرہ ہیں۔
مزید پڑھئے: اورنگزیب کی تختی پلٹ دی گئی
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا ۔ ہم دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے نواز شریف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کیلئے نہیں بنا،دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائےگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں .آزادکشمیرمیں اسکول،کالجزاورہسپتال بناناچاہتے ہیںوزیراعظم نوازشریف نے باغ میں امراض قلب کاہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے حالات بہترہوگئے ہیں جس پرکراچی کے لوگ بہت خوش ہیں،ہم کراچی میں ملزمان پرہاتھ ڈالنے سے ہم گھبرائے نہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے دہشت گردی کے خلاف کیوں کچھ نہیں کیا ؟ فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی حکومت ، عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے۔نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے عزم کا بھی اظہارکیا اور کہا کہ ہماری اسی مدت کے دوران ہر گھر میں بجلی پہنچ جائے گی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ حکومتوں نے آخر دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ایسے اقدامات کیوں نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔