منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایسٹ ترکستان موومنٹ کے شدت پسندوں کو ختم کر دیا،پاکستان

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ کا مکمل طور پر ’خاتمہ‘ کر دیا گیا ہے۔صدر ممنون نے چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ میں ہے جہاں انھوں نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔چین کا الزام ہے کہ سنکیان صوبے میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں اسلامی علیحدگی پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ ملوث ہے۔چین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ ممنون حسین نے بیجنگ میں چین کے صدر ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’آپریشن ضربِ عضب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کیا جا رہا ہے۔‘خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو بتایا کہ ’عسکری آپریشن ایسٹ ترکستان موومنٹ کم ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوا اور میرے خیال میں ایسٹ ترکستان موومنٹ سے وابستہ افراد کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اگر وہ ہیں بھی تو ا±ن کی تعداد بہت کم ہے۔

مزید پڑھئے:  دلبرداشتہ سعید اجمل ریٹائرمنٹ پر غور کرنے لگے 

صدر ممنون حیسن نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ’آہنی بھائی‘ ہیں اور انھوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ صدر ممنون حسین دوسری جنگ عظیم کے 70 سالہ مکمل ہونے پر فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔چین کی سرکاری خبر رساں ادارہ شین وا کے مطابق پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران چین کے صدر نے کہا کہ ’چین پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔‘چین میں گذشتہ کچھ برسوں کے دوران سنکیان کے علاقے میں پرتشدد کارروائیوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں اور چین کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پرتشدد کارروائیوں شدت پسند ملوث ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ چین کے سنکیان کے علاقے میں مسلمان اویغر کمیونٹی پر اسلامی ثقافت اور عقیدے پر عائد پابندی کی وجہ سے علیحدگی پسند تحریکیں سر اٹھا رہی ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم اویغروں کو بھرتی کرنے کے بعد انھیں شدت پسندی کی تربیت دیتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین کے صدر نے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان سے کہا تھا کہ سنکیان صوبے میں شدت پسندی کے خاتمہ میں پاکستان چین کی مدد کرے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے تھا کہ چین کی مغربی سرحد کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان نے جو کچھ کیا ہے، وہ چین کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…