پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے،جوابی فائرنگ میں ایک اشتہاری ملزم بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقے ارمڑ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر میں چھپے حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔حملہ میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔