منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کا4اکتوبرکودھرنے کااعلان

datetime 29  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ 2013 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن اورن لیگ ملے ہوئے تھے ۔عمران خان نے لاہورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرحکومت چارحلقے کھول دیئے جاتے توپوراالیکشن قبول کرلیتے ۔انہوں نے کہاکہ جس آزادعدلیہ کے لئے میں جیل کاٹی توجب چارحلقوں کوکھولنے کے بارے میں چیف جسٹس افتخارچوہدری کے پاس گیاتھا تواس نے کہاکہ میرے پاس تھے توبیس ہزارمقدمات پڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس بھی ن لیگ سے ملاہواتھااورمرضی کے آراوزلگائے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے جعلی ووٹ لئے ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے کہاتھاکہ موجودہ سسٹم میں ہم جیت نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین نے انصاف کے لئے دوکروڑروپے خرچ کئے عام آدمی کاکیابنے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیرقانون نے قصورکے واقعے کوزمین کاجھگڑاقراردے دیامجھے اس کے نام لیتے ہوئے گھن آتی ہے ۔انہوں نے ہمیں انصاف ملتے ہوئے سواسال لگے ۔اب عوام بتائے کہ یہ سواسال کس نے ضائع کئے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمیاں نوازشریف کی جگہ میں ہوتاتوان کی این اے 122میں الیکشن لڑنے کی خواہش پوراکرتے ۔میری خواہش ہے کہ میاں صاحب میرے مقابلے میں این اے 122کاالیکشن لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ تھوڑصبرکریں میں اہم اعلان کرنے والاہوں ۔الیکشن روزوالے دن سب کوپتہ چل جائے گاکہ لاہورکس کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تمام جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے توپھرالیکشن کمیشن کاکیاجوازرہ جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن نے الیکشن کمیشن کے خلاف چالیس فائنڈنگ دیں پھربھی کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیش نے میرے خط کاشرمناک جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف ن لیگ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں جدہ بھاگنے والانہیں ہوں ۔ہم بلدیاتی الیکشن میں بھاگنے والانہیں ہرالیکشن بوتھ پرکیمرہ لگوائیں گے ۔اب دھرنے کے بعد تحریک انصاف ایسی جماعت بن گئی ہے کہ دھاندلی نہیں کرنے دے گی ۔دھاندلی کرنے والوں کوپولنگ اسٹیشن پرپکڑے گے ۔جہانگیرترین لودھراں لڑیں گے ۔شاہد صدیقی الیکشن لڑیں ۔اورعلیم خان الیکشن لڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چارو ںالیکشن کمشنرمستعفی نہ ہوئے توچار اکتوبر کودھرنے دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے دیں گے ۔تمام کارکنان اسلام آبادپہنچ جائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…