پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمنٹ مقتدر اعلیٰ نہیں ہے،جسٹس جواد خواجہ

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مقتدر اعلی نہیں ہے ،ایسا قانون یا ترمیم جو جمہوریت کے اصولوں کے منافی ہو یا عدلیہ کی ا?زادی سے متصادم ہو منتخب نمائندوں کے اختیارات میں شامل نہیں۔ 21ویں آئینی ترمیم پرسپریم کورٹ کے جاری فیصلےپر25صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا کہ21ویں ترمیم کو کالعدم قرار دینا لازمی ہے، پارلیمنٹ مقتدر اعلیٰ نہیں، اس کے ترمیم کے اختیارات لامحدود نہیں۔اردو میں لکھے گئے اختلافی نوٹ میںجسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اس بات سے متفق ہیں کہ 21 ویں ترمیم کا کالعدم ہونا لازمی ہے، پارلیمنٹ مقتدر اعلیٰ نہیں ،پارلیمنٹ کے آئین میں ترمیم کے اختیارات لامحدود نہیں، پارلیمنٹ کے اختیار کی حدیں نہ صرف سیاسی نوعیت کی ہیں بلکہ آئین سے بھی مترشح ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے لکھا کہ عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ پارلیمنٹ کی ترمیم کو مخصوص حالات میں کالعدم قرار دے سکتی ہے ،منتخب نمائندگان کوئی بھی ایسا قانون یا ا?ئینی ترمیم نہیں لا سکتے جو عوام الناس کے احکامات کے برعکس ہو ،ایسا قانون یا ترمیم جو جمہوریت کے اصولوں کے منافی ہو یا عدلیہ کی ا?زادی سے متصادم ہو منتخب نمائندگان کے اختیارات میں شامل نہیں، آرٹیکل 51 کے تحت اقلیتوں کے انتخاب کا طریقہ کار کالعدم قرار دیا جائے ، آرٹیکل 51 کی ترمیم سے اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…