پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور/ کوئٹہ (نیوز ڈیسک)ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال ، کراچی ، کوئٹہ اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں دکانیں بند ، گڈز ٹرانسپورٹ اور انجمن آڑھتیاں بھی احتجاج میں شامل ہوگئیں۔ بینکوں سے ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر آج پھر ہڑتال کر رہے ہیں ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اور انجمن آڑھتیاں بھی سرگرم ہو گئیں۔ ملتان میں بینکوں کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج جاری ہے ، شہر کی مین مارکیٹیں دوکانیں اور پلازے بند ، ٹیکس کے خاتمے تک تاجروں نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بنک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف گوجرانوالہ میں بھی تاجروں نے ہڑتال کر دی۔ شہر کی تمام بڑی مارکیٹیں ، پلازے ، تجارتی مراکز بند ہیں۔ کپڑے کے بڑے مرکز کلاتھ مارکیٹ بورڈ اور اس سے ملحقہ لگ بھگ 100 مارکیٹیں بھی مکمل طور پر بند ہیں۔ پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپکی قیادت ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کے زیادہ قریب خیال کی جاتی رہی ہے لیکن ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر یہی تاجر حکومت کے خلاف ہڑتال کے لئے سرگرم ہیں۔ تاجروں کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں آج پھر ہڑتال کر رہے ہیں ،آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے تاجروں نے باہمی رابطے بڑھائے جس کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے بھی ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا۔ قومی تاجر اتحاد نے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ا?ل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن اور انجمن آڑھتیاں بھی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔ انجمن تاجران کراچی کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ جبر کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنا بینکوں کی جانب سے چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے پہلے آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک دھڑا یکم اگست کو ہڑتال کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…