جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ رینجرز کا ایم کیوایم سے 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کو خط لکھا گیا ہے جس میں 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل حسن اختر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط بھیجا گیا ہے جو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پتے پر ارسال کیا گیا ہے جب کہ خط ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رینجرز کے خط میں کہا گیا ہےکہ مطلوبہ افرا د کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے اور ان پر مختلف پولیس افسران کے قتل کا الزام ہے، ملزمان نے 90 کے آپریشن میں شریک پولیس افسران کو قتل کیا اور ملزمان مختلف مقدمات میں بھی نامزد ہیں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد میں مبینہ ٹارگٹ کلرز کی تفصیلات بھی منسلک ہیں جب کہ خط میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزمان کے نام اور تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ رینجرز کی جانب سے بھیجے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…