کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لینڈ مافیا کے گرفتار کارندوں کی نشاندہی پر مزید افراد کا سراغ لگا کر مبینہ افراد کی فہرست تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ندی ، نالوں ، ریلوے سمیت دیگر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قبضہ مافیا کے گرفتار کارندوں کی نشاندہی پر قبضہ مافیا کے مزید کرداروں کا سراغ لگایا ہے۔ سلطان موسی چائنہ کٹنگ کا بادشاہ اور ویسٹ زون کی زمینوں پر قبضہ کرتا تھا۔ الطاف بخاری، عرفان صدیقی، ٹیپو سرجانی ، نیو کراچی اور نارتھ کراچی کی زمینوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ریلوے کی زمین پر حمید راشد، آصف لانیہ نے قبضہ کر کے پلازے تیار کیے ہیں۔ مرتضی درانی نے گلشن اقبال اور گلشن معمار میں سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ شہر میں غیر قانونی رہائشی سوسائٹیوں میں جمال نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چائنہ کٹنگ میں ملوث سرکاری افسران نے بھی مبینہ افراد کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی پر شہر قائد میں چائنہ کٹنگ کی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے



















































