اسلام آباد(نیوزڈیسک)ذرائع نے ایک نجی ٹی وی کوبتایاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سولہ اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی سمری وزیراعظم کو بھجواد ی ہے۔ وزیراعظم یہ سمری ایوان صدر منظوری کیلئے بھجوائیں گے۔ آئین کے تحت چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔