پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے تمام حدیں پار کردیں،پاکستان پر حملہ،تین شہری شہید , خواتین اور بچوں سمیت22شدیدز خمی

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/سیالکوٹ/اسلام آباد/سرینگر(نیوزڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے تین شہری شہید . خواتین اور بچوں سمیت22ز خمی ہوگئے .زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے . پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں .فائرنگ سے تبادلہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے 2003ءسیز فائر مفاہمت کی پاسداری کرے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باﺅنڈری پر پکھلیاں سیکٹربجوات میں بلااشتعال فائرنگ سے چودہ سالہ بچے سمیت دوشہری جاں بحق اورچھ افرادزخمی ہوگئے،جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ،بیان کے مطابق منگل کو بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باﺅنڈری پرپکھلیاں سیکٹربجوات میںبلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیاجس کا پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھرپورجواب دیا بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونےو الوں میں سکھیال کا رہائشی چودہ سالہ محمد آصف اورکچی منڈگاﺅں کا رہائشی 22سالہ محمد عدنان شامل ہیں ذرائع کے مطابق بعد ایک ایک اور زخمی فیصل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جس کے بعد شہداءتعداد تین ہوگئی زخمیوں میں خیری گاﺅں کی رہائشی 45سالہ شہناز بی بی اورمحمد صادق سکھیال کے رہائشی محمد اکرم ،محمد اسلم،فاطمہ بی بی ¾قاصرو دیگر شامل ہیں۔پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی مورچے چھوڑ کر فرارہوگئے زخمیوں کو علاج کےلئے مقامی ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم لوگوں نے پاک فوج زندہ کے بعد نعرے لگائے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی مستعدی کو سراہا۔ادھر ہندوستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ منگل کو جموں سیکٹر پر کناچک اور پرگوال کے علاقوں میں پاکستان رینجرز کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر بموں کا استعمال کیا گیاادھر مقبوضہ کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس دنیش رانا نے شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ¾ علاقہ مکینوں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان پاکستان کی جانب سے چلنے والے ایک مارٹر گولے کا اپنے گھر کے قریب نشانہ بناانہوںنے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ سری نگر سے 340 کلو میٹر جنوب میں واقع پرگوال سیکٹر میں پیش آیاادھر دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق بھارت کی طرف سے سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزیاں منگل کی صبح ساڑھے 5 بجے نیو کین اور دو دیگر چوکیوں پر شروع ہوئیں۔ پاکستانی چوکیوں نے اس اشتعال انگیزی کا جواب دیا۔ بھارتی فوجیوں نے بعد ازاں شہریوں اور دیہات کو نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں اپنی تمام چوکیوں سے فائر کھول دیا۔ پاکستان کی حکومت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیز فائر خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے 2003ءسیز فائر مفاہمت کی پاسداری کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…