افغانستان میں امن،پاک فوج نے راستہ بتادیا

4  اگست‬‮  2015

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے تاہم پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔کور کمانڈر اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنزمیں پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی مستعدی کو سراہا۔کورکمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کرنے والےامن کےدشمن ہیں،افغانستان میں امن کےلیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے تاہم ہم ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…