الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں ، چودھری نثار

4  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چودھری نثار نے کہا ہے الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو حالات خراب ہوتے ہیں ، اداروں کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، آخری دو تقاریر کے بعد قانونی ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے ، منی لانڈرنگ کیس پاکستان نے نہیں بنایا۔راولپنڈی پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔الطاف حسین اداروں کی تضحیک کرتے ہیں جس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے ہیں ، اداروں کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ، الطاف حسین کی آخری دو تقاریر کے بعد قانونی ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا الطاف حسین کا معاملہ عدالتی ہے ، اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، ان کے معاملے پر عدالت پاکستان میں نہیں برطانیہ میں لگی ہے۔الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پاکستان نے نہیں بنایا ، عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن موڑ پر ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…