اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے ایم کیو ایم کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کے بعد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرے ، بصورت دیگر آئینی و قانونی کارروائیوں کیلئے تیار ہو جائے۔نجی ٹی وی کو وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی ملنے والی تفصیلات کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین کی ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کے معاملہ پر سیاسی و عسکری قیادت نے متحدہ قومی موومنٹ کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ کو الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرنے کا کہا جائے گا ایسا نہ کرنے پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اراکین کو پی پی سی کے ساتھ فوجداری مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاو¿س میں ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم کے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کے لیے قانونی و آئینی پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیا گیا۔متحدہ ارکان کو آرٹیکل تریسٹھ جی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، یہ آرٹیکل ریاستی اداروں بالخصوص فوج کے خلاف عوام کو اکسانے پر کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔