جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

شفقت حسین کوکراچی سنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سنٹرل جیل میں سات سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کی پھانسی پر عملدرآمد چار بار مؤخر ہوا ۔مجرم شفقت حسین نے 2001 میں تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں سات سالہ عمیر کو اغوا کے بعد زیادتی اور پھر قتل کر دیا تھا۔ 2004 میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شفقت حسین کو سزا ئیموت کو حکم سنایا۔ دہشتگردی کی عدالت نے پہلی بار مارچ میں مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے مگر این جی او کی مداخلت کے باعث پھانسی پر عملدرآمد رکوا دیا گیا۔ سندھ ہا ئی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی عمر کے تعین سے معتلق درخواستوں کی سماعت کی اور مسترد کر دیں۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چھٹی بار شقفت حسین کے 4 اگست کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ شفقت حسین کی رحم کی اپیلیں 2006 میں ہائی کورٹ، 2007 میں سپریم کورٹ جبکہ 2012 میں صدر مملکت کی جانب سے مسترد کی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق پھانسی سے پہلے مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…