اسلام آباد(اے این این)چین پاکستان کوعارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ ڈالر دے گا۔یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افرادکی بحالی پرمکمل توجہ دے رہی ہے۔ اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی نے اجلاس کو عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار نے چین کی حکومت کے تعاون سے فاٹا میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
امداد
چین پاکستان کوعارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ ڈالر دیگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں