ملا عمر نے اپنی موت بارے صرف 5افراد کو اطلاع دینے کی وصیت کی تھی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر نے اپنی موت کے بارے میں صرف 5افراد کو اطلاع دینے کی وصیت کی تھی جن میں ملا عبدالجبار،ملا عبدالحکیم ، ملا عبدالسلام ،ملا قیوم ذاکر اور ملا منصور اختر تھے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملا عمر کو پاکستان جانے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ مشورہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ میں کوئی فرق نہیں اس لئے وہ وہاں نہیں جائینگے،جریدے کے مطابق ملا عمر نے حقیقی گوریلے کی زندگی گزاری اور وہ افغان عوام کے بیچ میں ہی رہتے رہے انہیں پہچانا نہیں جاسکا کیو نکہ ان کی شکل سے کوئی واقف ہی نہیں تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں