پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دھرنے میں دو سابق جنرلز کا ہاتھ تھا، ضروت پڑی تو ثبوت بھی دوں گا, خواجہ آصف

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے میں دو سابق جنرلز کا ہاتھ تھا۔ ضرورت محسوس ہوئی تو ثبوت بھی دیں گے۔ وقت ان سے حساب لے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے حوالے سے دو سابق جرنیلوں کا نام لیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ آفیسر بھی رہے۔ شجاع پاشا نے آن ڈیوٹی ہوتے ہوئے سیاسی عزائم پر کام کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دھرنے سے نکالا، جوڈیشل کمیشن میں بھی سرخرو ہوئے، اب آگے بڑھنا چاہیے۔ جو لوگ دھرنے کے پیچھے تھے، وقت ان سے حساب لے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے تاہم موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت میں مثالی تعاون ہے اور قومی معاملات پر دونوں ایک صفحے پر ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر مقدمہ ہم سے پہلے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کامران خان کو پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد بھی دی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…