راولپنڈی(نیوزڈیسک)سیلاب ۔۔آرمی چیف خود میدان میں آگئے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیواورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو لیہ کا دورہ کیا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرمی کمانڈرزکو ہدایت کی ہے کہ متاثرین سیلاب کی جان بچانے اورانہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیواورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو لیہ کا دورہ کیا،انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اورجانی ومالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہارکیاآرمی چیف نے متعلقہ کمانڈرزکو ہدایت کی کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اورمتاثرین کو بچانے کے لیے بروقت کارروائی کی غرض سے تمام وسائل بروئے کارلائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،جنرل راحیل شریف نے دورہ لیہ کے دوران شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد سے بھی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران قبائیلوں نے چیف آف آرمی سٹاف کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرنے علاقہ کو کلیئر دہشت گردوں سے پاک کرنے پر شکریہ ادا کیا،آرمی چیف نے آپریشن کی وجہ سے عارضی بے گھر ہونے والے افراد کو یقین دلایاکہ انہیں محفوظ اورباوقار طریقے سے واپس اپنے گھروں تک پہنچایاجائیگا۔