جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن نااہل اورکرپٹ ہے، عمران خان

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوایا، جس کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ کے لئے میدان میں نکلیں، ایک جانب وہ الیکشن کمیشن پر اپنے احتساب کے لئے دباو¿ ڈالیں گے اور دوسری جانب ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ کسان ساراسال محنت کرکے فصل تیار کرتا ہے لیکن کٹائی کے وقت پانی آجاتا ہے، پچھلے 2 برس میں ملک کا کسان پس کر رہ گیا ہے، شریف برادران چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کررہے ہیں لیکن انہیں لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں، رحیم یار خان اور روجھان میں اگر برساتی نالوں کی صفائی اور حفاظتی بند تعمیر کرائے جائیں تو کسانوں کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت نے 150 ارب روپے 2 میٹرو منصوبوں پر خرچ کئے لیکن کسانوں کے لئے بند نہیں بنائے کیونکہ حفاظتی بند بنانے میں زیادہ کمیشن نہیں بنتا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…