ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف پراعتماد، نریندر مودی کا انداز معذرت خواہانہ

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے دوران  نواز شریف  پراعتماد تھے لیکن پاکستان کے خلاف نفرت کے جذبات رکھنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ معذرت خواہانہ انداز میں نظر آئے رسم دنیا بھی تھا،موقع بھی تھا اور دستور بھی،جس ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں لگی تھیں،پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان وہ ملاقات روس میں ہو گئی۔اوفا کے کانگریس ہال میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کے منتظر تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کی چال میں خود اعتمادی عیاں تھی جب کہ ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کے چہرے پر اعتماد کی کمی تھی،بلکہ انداز کچھ معذرت خواہانہ تھا۔بجھی بجھی مسکراہٹ میں پاکستان کےخلاف دیے گئے بیانات کی شرمندگی چھپانے کی کوشش کی جار ہی تھی۔چہرے پر وہ گرم جوشی بھی دکھائی نہ تھی جو وزیر اعظم نواز شریف سے ستائیس مئی کو نئی دلی میں اپنی حلف برادری کے موقع پر مصافحہ کرتے ہوئے تھی۔ بھارتی وزیراعظم کے چہرے پر وہ کھلکھلاہٹ بھی نظر نہ آئی جو ستائیس نومبر 2014کو نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران وزیرا وعظم نواز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…