ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لاہور، آٹھ سالہ بچے کا دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آٹھ سالہ بچے نے پاک فوج کیلئے اپنے ننھے جذبات کا انوکھا اظہار کردیا،پاک فوج کیلئے اپنی جیب خرچ سے پچاس ڈالربھیج دیئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم محمد یوسف معین نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو ایک خط تحریر کیا ہے۔مذکورہ خط میں یوسف معین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی اس کی عمراس کیلئے کم ہے، تاہم بچے نے خط میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔اس نے لکھا کہ میرے پاس ایک یہ ہی طریقہ تھا کہ جس سے میں پاک فوج کی مدد کر سکتا ہوں، اس کیلئے میرے پاس پچاس ڈالرکی رقم جو میں نے اپنی پاکٹ منی سے جمع کی ہے وہ بھیج رہاہوں۔جس سے آپ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے گولیاں خرید سکتے ہیں۔آخر میں کمسن طالب علم محمد یوسف معین نے خود کو مستقبل کا فوجی افسر لکھتے ہوئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سر زمین پاکستان کے ایک ننھے بچے کا یہ جذبہ ہو تو ہمیں یقین ہے کہ اس ملک خداداد کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مزید پڑھئے:دنیاکاانوکھاگاﺅں جہاں عورت کی حکمرانی ہے

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…