اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے پاکستانی سفارت کارمحمد ادریس پر دہشت گردی کا الزام لگا کر ملک بدر اور ویزا منسوخ کر دیا ہے ،ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز بھارت میں پاکستانی سفارت کار کا ایک اہلکارپربھارت نے دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ پاکستانی سفارت کار محمد ادریس بھارت میں بیٹھ کر دہشت گردوں کے ساتھ مسلسل رابطے کرتے رہتے ہیں اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ، اس حواے سے ہمارے پاس ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں، اسی ثبوتوں کی بناءپر بھارت نے پاکستان سفارت کار محمد ادریس کو ملک بدر کر کے پاکستان بھجوا دیا ہے اور اس کا ویزا بھی منسوخ کر دیا ہے ۔