جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دہشتگردوں کوکہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،صدر ممنون

datetime 4  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے،حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں دہشت گردی کیخلاف مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،کراچی ،بلوچستان سمیت پورے ملک کا امن بحال کریں گے،خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،بھارت مذاکرات میں مخلص ہے تو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرے،بھارت نے سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات خود معطل کئے ہیں،2018 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا، آنے والے سال کے دوران پانی کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، حکومت پانی کے ذخائر پر بھر توجہ دے،راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی اور ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا،پاکستان کے امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہیں،خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کررہے ہیں،پاکستانی معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے،حکومت کو بجٹ میں تعلیم کے فروغ کے لئے مزید رقم مختص کرنی چاہیے،مسائل کا حل صرف تعلیم میں ہے۔جمعرات کے روز رواں پارلیمانی سال کے تیسرے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک کو دہشت گردی نے لپیٹ میں لیا ہوا تھا اور پاکستانی عوام کو روزانہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن آرمی پبلک اسکول پر حملہ برداشت کی آخری حد ثابت ہوا ،حکومت اور عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف حتمی کارروائی کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا اور پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے اور ملک میں امن آرہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ کھیل کے میدانوں میں دیکھنے کو ملا ہے ،صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر بین الاقوامی کھیل بھی پاکستان کو دیکھنے میں ملیں گے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…