جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کارکن کی ہلاکت پر متحدہ کا یوم سوگ، کراچی ، حیدرآباد میں ہڑتال، ٹرانسپورٹ بند

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زیر حراست کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم یوم سوگ منا رہی ہے ، کراچی میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز بند ہیں ، جامعہ کراچی ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن وسیم ابا کی ہلاکت کے خلاف شہر قائد میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی کال پر شہر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے ،علی الصبح کھلنے والی دکانوں سمیت پٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشنز اور چھوٹی بڑی مارکٹیں بند ہیں ، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے ، جامعہ کراچی ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور انٹر بورڈ کے تحت امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، ادھر حیدر آباد میں بھی شٹرڈاو¿ن ہڑتال ہے ، شاہی بازار ، ریشم گلی ، حیدر چوک ، تلک چاڑی ، ہیر آباد اور لطیف آباد میں تمام دکانیں بند ہیں۔

مزید پڑھئے:کہیں آپ کو کوئی دھوکہ تو نہیں دے رہا؟ فراڈیوں کی 5 نشانیاں جانئےاور محفوظ رہیں

شہر میں تمام تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپس بھی نہیں کھولے گئے ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے ، ٹنڈو آدم ، نواب شاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…