کراچی (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیومیڈیا پر دکھائی جا چکی ہیں۔ بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جس کی ویڈیوز بھی میڈیا پر دکھائی گئی ہیں، خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا خیر مقدم کرتے ہیں