لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

3  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے ،پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں آئی جی جیل خانہ جات آفس کے ملازم ناظم شاہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار ناظم شاہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کرپشن کے بے نقاب کرنے کے جرم میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل ملک مشتاق نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی اوران دونوں افسران کیخلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ کیلئے درخواست دی تاہم پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی میری کوئی شنوائی ہوئی ہے جس کے بعد میں نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے،درخواست گزار نے عدالت سے مزید استدعا کی کہ ان دونوں افسران کے خلاف مقدمہ در ج کر کے کارروائی کی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ،عدالت کے جج جسٹس ارشد محمود تبسم نے پولیس کو آئی جی جیل خانہ جات اور اڈیالہ جیل کے پریذنٹ کے خلاف مقدمہ درج اور کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے،پولیس نے عدالتی حکم کے پر تھانہ صدر بیرونی میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف مقدمہ نمبر394 زیر دفعہ324 اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…