اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹانک میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے زنانہ شاپنگ سنٹر اڑا دیا ، 9 دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ، دھماکے کی شدت سے شہر گونج اٹھا۔دھماکے میںپانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا.تفصیلات کے مطابق ٹانک مین بازار میں واقع مصروف زنانہ شاپنگ سنٹر کو نامعلوم افراد نے زور دار دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا ، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکہ کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔