ملک کے نامور صحافی کامران خان دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے

3  جون‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)ملک کے نامور صحافی اور ممتاز اینکر پرسن کامران خان دنیا نیوز سے وابستہ ہو گئے ، وہ دنیا میڈیا گروپ کے صدر اور ایڈیٹر انچیف کے عہدے پر کام کریں گے۔ صحافتی میدان میں نئی جہت ، نئی سوچ متعارف کرانے والے سینئر صحافی اور اچھوتے انداز کے اینکر پرسن کامران خان اب ناظرین کو دنیا ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ کامران خان نے بطور صدر اور ایڈیٹر انچیف دنیا میڈیا گروپ جوائن کیا ہے۔ کامران خان نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1982 میں انگریز ی اخبار دی نیوز سے شروع کیا اور جلد ہی ملک میں تحقیقاتی رپورٹنگ کے حوالے سے ایک مقام بنا لیا جبکہ بین الاقومی صحافت میں بھی ان کی تحقیقاتی رپورٹس پر مبنی سٹوریز کو نمایاں مقام حاصل ہوگیا۔ کامران خان نے نامور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے پاکستان میں نمائندے کے طور پر بھی کام کیا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹنگ پر مبنی متعدد خبریں ان مایہ ناز اخبارات کے صفحہ اول کی زینت بنیں۔ اپنے 25 سالہ کیرئر میں کامران خان نے میڈیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ ان کے نام کا حصہ بن گیا ہے۔ کامران خان نے تحقیقاتی رپورٹنگ میں اس وقت ایک اور سنگ میل عبور کرلیا جب انہوں نے دی نیوز میں باقاعدہ نیوز انٹیلی جنس یونٹ کی بنیادر کھی۔ قلم کی نوک سے سچ کے موتی اگلنے کی سزا بھی ان کے حصے میں آئی جب ان پر دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا اور تشدد کانشانہ بنایا گیا۔ ان کی بے باک صحافت کو بین الاقومی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا اور1992 میں واشنگٹن ڈ ی سی کے نیشنل پریس کلب میں انہیں ، آزادی صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ جیو نیوز کے بانی کارکنان میں شامل ہوئے اور ان کا پروگرام آج کامران خان کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگا۔ تحقیقاتی صحافت کے میدان میں بے پناہ تجربے ، پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کامران خان اب دنیا میڈیا گروپ کی باصلاحیت ٹیم کی قیادت کریں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…