ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن سے تصادم میں تحریک انصاف کے تین کارکن جاں بحق

2  جون‬‮  2015

ایبٹ آباد: (نیوز ڈیسک) تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے چار روز بعد بھی بدامنی کے بادل چھٹ نہیں سکے۔ ایبٹ آباد کی یونین کونسل دھمتوڑ میں الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو آج تصادم میں بدل گئی۔ فوارہ چوک میں واقع ہوٹل میں ن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے تین کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا کوہاٹ میں شکست خوردہ امیدواروں نے شہدا چوک میں مظاہرہ کیا مردان میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے نتائج مسترد کر دیئے۔ ہری پور میں بھی بلدیاتی امیدواروں اور ان کے حامیوں نے ڈی سی آفس کے قریب احتجاج کیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…