اسلام آباد( نیوزڈیسک)عمران خان نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی پیش کش کر دی ، کہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہوئے تو پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے ، تمام جماعتوں نے ملکر تحریک انصاف کیخلاف الیکشن لڑا ، دھاندلی کے الزامات سن کر بہت افسوس ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے الیکشن کرائے ہیں تاہم دھاندلی کے الزامات سن کر سخت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کے پی میں دوبارہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے پر تیار ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے جانے پر صدمہ پہنچا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف اس موقع پر نجم سیٹھی کا ذکر کرنا نہ بھولے، ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا کام شفاف الیکشن کرانا تھا۔ عمران خان نے ایک بار پھر چیئرمین نادرا کی بیرون ملک روانگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بتایا جائے وہ اس موقع پر بیرون ملک کیوں چلے گئے۔
مزید پڑھئے:ذہین بچے چاہیں تو حمل کے دوران ان غذاﺅں کااستعمال کریں