اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسئلہ کشمیر پر موقف تبدیل نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چین نے واضح کیا ہے کہ یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ اور دونوں ممالک کو پر امن طور پر حل کرنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے بلکہ مجوزہ منصوبہ چین اور پاکستان کے درمیان اشتراک کا ایک بڑا فریم ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بیجنگ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ خطوں میں چین کی طرف سے اشتراک کے اقدامات متعلقہ مسائل کے بارے میں چین کے موقف پر اثر انداز نہیں ہونگے۔