جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

میاں افتخار حسین کی درخواست ضمانت منظور،رہائی کا حکم ،حق کی فتح ہوئی ،سابق صوبائی وزیر اطلاعات

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کی 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست منظور کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کو نوجوان کے قتل کے الزام میںسوال عدالت جج عبد الوہاب قریشی کے روبرو پیش کیا گیا ،دوران سماعت اے این پی کے رہنما غلام محمد بلور نے میاں افتخار حسین کی درخواست ضمانت جمع کرائی جس پر عدالت کے جج نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی کردی ،آدھے گھنٹے کے وقفے بعد عدالت نے میاں افتخار حسین کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی پر اے این پی کے دفتر کے باہر جشن منا رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک 16 سالہ کارکن جاں بحق ہوگیااس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اوراے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار پرحسین الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا یاجس پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت ملک بھر کی تمام سیاسی قائدین نے میاں افتخار حسین کے خلاف مقدمہ پر تشویش کا اظہار کیا ، دوران سماعت پر مقتول کے والد شیر عالم نے عدالت میں بیان دیا کہ میاں افتخار حسین میرے بیٹے کے قتل میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی میں نے میاں افتخار کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس پر عدالت نے میاں افتخار حسین کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔رہائی کے بعد میاں افتخار حسین نے کہا کہ حق کی جیت ہوئی ہے،تحریک انصاف نے اے این پی کو نقصان پہنچانے کیلئے زور لگایا ہے،عدالت نے سچ کا ساتھ دیا ہے اور میری رہائی کا حکم دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی کی صوبے سمیت ملک بھر میں جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں ہیں،عمران خان کی ایماءپر مجھ پر سیاسی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی اللہ مجھے سرخرو کیا ہے۔اس موقع پر اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں افتخار حسین کے خلاف مقدمہ عمران خان کی ایماءپر کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کوئی قصور نہیں ہے ،پرویز خٹک عمران خان کا منشی ہے عمران جو بھی حکم دیں گے وہ اس پر عمل کریں گے،عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر دھاندلی کا وایلا کیا ہے بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر نے جو دھاندلی کر کے عمران خان کا منہ کالا کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…