کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف ا ل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے۔سانحہ مستونگ کے بعد بلائی گئی اے پی سی کی صدارت کے لئے وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ بلوچستان میں امن وامان کے حوالیسے بریفنگ لیں گے۔ اے پی سی کے پیش نظر زرغون روڈ پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جب کہ عوام کو متبادلہ راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سانحہ مستونگ کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان گفتگو کے دوران بلوچستان میں قیام امن کے لئے اے پی سی بلانے پر اتفاق ہوا تھا۔