منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں سرچ آپریشن، ’11 عسکریت پسند ہلاک‘

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور نے چار مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے جن کے دوران 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق یہ کاروائیاں پنجگور، قلات، کیچ اور کوہلو کے اضلاع میں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔دوسرا سرچ آپریشن قلات کے علاقے ہربوئی میں کیا گیا۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق اس علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔اس علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ضلع کوہلو کے علاقے بوری میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا جبکہ ایک اور کوگرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دربند میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھئے:دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔یہ کاروائیاں اس آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل کی گئی ہیں جو ضلع مستونگ میں 21 مسافروں کی ہلاکت کے واقعے کی تناظر میں منگل کو کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہے۔اس کانفرنس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…