سرگودھا(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم محمد خان کو پھانسی دی گئی۔مجرم نے 13 سال قبل کراچی میں ڈکیتی کے دوران 2افراد کو قتل کیا تھا۔ادھر سینٹرل جیل میانوالی میں بھی قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم خضر حیات نے 1998 ء میں اپنے کزن کو قتل کیا تھا۔