نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اب پاک بھارت مذاکرات کا راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے اور ہر وقت جنگ کی دھمکی دینے والے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر شاید کچھ ہوش آگیا ہے اسی لیے انہوں نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ تشدد کسی قوم کے حق میں نہیں اور اس کا فائدہ نہ پاکستان کو ہے اورنہ ہی بھارت کو جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک بھی ختم ہونا چاہئے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہئے۔