پشاور(نیوزڈیسک) بلیٹ باکس سیکنڈل میں ملوث صوبائی وزیرخیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے گرفتاری دے دی ۔اس کے بارے میں پولیس نے تصدیق کردی ہے ۔جبکہ دو دن گزر گئے گھنٹوں محاصرے کے باوجود پولیس علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ کبھی اطلاع آئی کہ وزیر موصوف گھر سے رفو چکر ہو گئے ہیں کبھی کہا ابھی اندر ہیں۔ پولیس نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس محاصرے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیلٹ باکس چھیننے کے واقعے کا علم نہیں۔ قانونی معاملہ ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی وزیر کے خلاف الزامات پر قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔ واضح رہے صوبائی وزیر علی امین کے خلاف بلدیاتی الیکشن کے روز بیلٹ باکس غائب کرنے اور اور ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔ –