جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کاہاضمہ خراب ہے

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے بھارتی حکومت کومنہ توڑ جواب دیا۔ان کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کی ترقی کوہضم نہیں کرپارہا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کاہاضمہ قیام پاکستان سے ہی خراب ہے ۔وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل بھارت کو راس نہیں آ رہا۔ اس کی بدنیتی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ چین سے اقتصادی راہداری کا تعلق شاہراہ قراقرم سے ہے۔ بھارت کا اس پر اعتراض ہی نہیں بنتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت علاقائی استحکام اور خوشحالی کے عمل پر اثر انداز ہو نا چاہتا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان فوبیا سے نکلے اور اپنے ملک کے حالات پر توجہ دے۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…