منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت کی ضد پر کرائے، الیکشن کمیشن

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایک ہی روز الیکشن کے انعقاد کو صوبائی حکومت کی ضد قراردیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبے میں مرحلہ وار انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی جس کی باقاعدہ دستاویزبھی موجود ہیں جب کہ صوبائی حکومت نے تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ایک ہی دن انتخابات کرانے پر اصرار کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ضد پر الیکشن کرائے گئے اور اس حوالے سے عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ 2 اجلاس نومبراور دسمبر2014 میں ہوئے جس میں صوبائی حکومت نے ایک ہی دن میں انتخابی عمل مکمل کرنے کا کہا جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ایک ہی مرحلے میں انتخابات کرانے کے لئے خط لکھا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ الیکشن کے روز امن وامان کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومت کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے جی ایچ کیو، وزارت داخلہ اور آزاد کشمیر سے اضافی نفری طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں بد نظمی کا ذمہ دارالیکشن کمیشن کو قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…