اسلام آباد( نیوزڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ، کہتے ہیں منی بجٹ کے ذریعے عوام پر بم گرایا گیا ، پانچ جون کو بجٹ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ، مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے پہلے عوامی مشکلات کو بھی دیکھا جائے، بجٹ سے پہلے منی بجٹ کے ذریعے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ، اب پانچ جون کو بجٹ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہی ، ملازمین کی تنخواہ میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔