اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 7 سالہ بچے کو قتل کرنیوالے ملزم شفقت حسین کے ایک مرتبہ پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ مجرم کو9 جون کی صبح پھانسی دے دی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سات سالہ بچے کو قتل کرنیوالے مجرم شفقت حسین کے ایک مرتبہ پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے اور جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ مجرم کو 9 جون کی صبح پھانسی دی جائے۔ مجرم کے پانچیوں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں ، مجرم شفقت حسین نے 2001 ء میں نیو ٹاو¿ن کے علاقے سے 7 سالہ بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا جس پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004ءمیں سزائے موت سنائی تھی۔ صدر ممنون حسین نے 18 مارچ کو ملزم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جبکہ عمر کے تعین کے لیے 30 روز کے لیے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے آخری مرتبہ چھ مئی کے لیے اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔
مزید پڑھئے:خواتین کی 10خواہشات،آپ پریشان نہ ہوں