منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا:امیدواروں کے گھروں ، جلوسوں پر فائرنگ،16 افراد جاں‌ بحق

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی فتح کے جشن خونی داستانوں میں بدل گئے ، بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے گھروں ، ریلیوں اور جلوسوں پر ہونے والے حملوں میں بچوں سمیت سولہ افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔خیبر پختونخوا میں 10 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کا جشن کئی گھرانوں کے لئے پیغام اجل لایا۔ انتخابی فتح خونی داستانوں اور کبھی نہ بھرنے والے زخموں میں بدل گئی ہے۔ ٹانک کے علاقے کڑی حیدر میں ازاد کونسلر کی فتح کے بعد نکالی گئی ریلی پر مخالفین نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا۔ حملے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ہلاکتوں کی تعدا 10 ہوگئی۔ المناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ دوسری طرف کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبت باراتی بانڈہ میں فتح کا جشن اس وقت خون کی ہولی میں بدل گیا جب علاقہ مکین کونسلر ذبیع اللہ کی کامیابی پر مبارکباد دینے کیلئے جمع تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے طاہر اللہ، حضرت بلال اور ثنا اللہ موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مبینہ ملزموں غنی ، ارشد اور نیک بادشاہ نے خواتین کے دیرینہ تنازع پر فائرنگ کی ادھر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں ازاد کونسلر شوکت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں اکر دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ، ڈیرہ شہباز میں امیدوار کی جیت پر ہوائی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھئے:وہ ملک جہاں شادی کے موقع پر دولہے کو متبادل دلہن پیش کی جاتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…