سیالکوٹ (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ بھارت کی سازشوں اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا مقصد اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانااور دہشت گردوں کیخلاف جنگ کو ناکام بناناہے، فاٹا میں ’’را‘‘ کی براہ راست مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مستونگ میں جو قتل عام ہوا اس میں بھی را کی معاونت ہے،بھارت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے پرامن تعلقات کی خواہش کی ہے،بھارت اس کوہماری کمزوری نہ سمجھے، پاک فوج بھر پور جواب دے سکتی ہے،کے پی کے میں جس طرح بلدیاتی انتخابات ہوئے،عمران خان نے آج تک دوسروں پر الزام لگائے، جس طرح کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انسانی جانوں کاضیاع اور بے ضابطگیاں ہوئی ہیں آج تک کبھی ایسا نہیں ہو ا،عمران خان ساراملبہ الیکشن کمیشن پرڈال رہے ہیں،ملکی تاریخ میں اتنا بدترین الیکشن آج تک نہیں ہواجوعمران خان نے کرایا۔
فاٹا میں’’را‘‘ کی براہ راست مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، وزیر دفاع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































