اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ (ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے،(ن) لیگ نے 1987ئ،1991ءاور 1998ءمیں بلدیاتی انتخابات کروائے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دور میں بلدیاتی اداروں کو اہمیت دی ،(ن) لیگ واحد جماعت ہے جس نے 3 مرتبہ بلدیاتی انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ (ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے،(ن) لیگ نے1987ئ،1991ءاور 1998ءمیں بلدیاتی انتخابات کروائے،(ن) لیگ واحد جماعت ہے جس نے اختیارات کی تقسیم کو یقینی بنایا